ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کتنے دن چلے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کتنے دن چلے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے ملک کے بیشتر علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب اور گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل کیلئے سستا پیٹرول کیسے حاصل کریں گے ،طریقہ کار جانیے

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *