انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت میں انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے۔

بی جے پی کی ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری، جعل سازی اور منظم دھاندلی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ، مغربی  بنگال میں انتخابات سے قبل بھارتی عوام نے دھاندلی کیلئے مودی کے آلہ کارعدالتی عملے کو بھی گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں :نفرت، سنسنی اور جھوٹ کا پرچار ، بھارت کا گودی میڈیا بین الاقوامی سطح پر بے نقاب

بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسو ریویژن پر کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بھارتی عوام نے دفاتر کا گھیراؤ کرکے 7 عدالتی افسران کو کئی گھنٹوں تک یرغمال رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں :مودی کی ناکام سفارتکاری ، آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں کی بڑی تعداد محصور

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے عوام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے نام نکالے جانے کیخلاف شدید احتجاج کر رہےہیں ، نئی ووٹرز لسٹوں کے ناموں کا جائزہ لینے والے عدالتی افسران کو عوام کی جانب سے محصور کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ ثبوت ہیں کہ عوام مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکےہیں ،مودی راج میں ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ سے انتخابی دھاندلی عوامی رائے کو دبانے اور آمریت مسلط کرنے کا کھلا ثبوت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *