سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی،فی تولہ کتنے میں ملے گا؟

سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی،فی تولہ کتنے میں ملے گا؟

مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اچانک بریک لگ گئی، آج قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 794 روپے پر برقرار رہی۔

یہ بھی بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سوار سستا پیٹرول لینے کے لیے کیسے رجسٹر ہوں؟کون سی ایپ استعمال کریں؟مکمل طریقہ جانیے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور فی اونس سونا 4 ہزار 676 ڈالر پر برقرار رہا۔ ماہرین کے مطابق مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں یہ ٹھہراؤ مارکیٹ کیلئے ایک عارضی ریلیف تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ استحکام برقرار رہتا ہے یا دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *