عمرہ ویزا ہولڈرز کیلئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

عمرہ ویزا ہولڈرز کیلئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں رہ جانے والے وہ عمرہ زائرین جن کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں وہ 18 اپریل تک بغیرکسی جرمانے کے اپنے ملکوں کو روانہ ہوسکتے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ عالمی حالات کی وجہ سے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین بروقت اپنے ملکوں کو نہیں پہنچ سکے۔

ایسے زائرین جن کے ویزوں کی مدت 8 رمضان بمطابق 25 فروری 2026 کو ختم ہو گئی تھی اور وہ حالات کی وجہ سے سفر نہ کرسکے ان کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے وزارت نے سول ایوی ایشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے خصوصی آپریشن روم کو فعال کیا ہے جس کا مقصد عمرہ زائرین کو درپیش مشکلات کا فوری اور جامع حل پیش کرنا ہے۔

عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ ویزے کی مدت میں توسیع کی فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بغیر اپنی واپسی کی سیٹ 18 اپریل سے پہلے تک کنفرم کرائیں اور مقررہ وقت ایئرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیرکسی جرمانے کے اپنے ممالک روانہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سخت شرائط جاری کردیں، تفصیل جانئے

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی واپسی کو مقررہ وقت پریقینی بنائیں بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles