پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور خود کو بڑا تیس مار خان سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کرنا کچھ نہیں صرف لمبی لمبی ہی چھوڑ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پو ر نے کرنا کچھ نہیں ۔ صرف ہوا میں فائرنگ کرنے کے ماہر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باقی لوگ جس طرح حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ حکومت کے ساتھ ویسے نہیں چلنا چاہتے۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کارویہ ناقابل برداشت ہے ۔ دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیر
مزید پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو جیل میں ممنوعہ چیز ملنے کا دعویٰ
اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکے پاس کرنے کو کچھ بھی نہیں، جو اثاثے انہوں نے 9 مئی کو تباہ کیے وہ سارے پاکستانی قوم کی عزت ہیں، ان کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ اس سےکچھ حاصل نہیں ہو گا مگریہ اپنے لیڈر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے ان لوگوں کےعزائم پہلے بھی ناکام بنائے تھے، اب بھی ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ان کو ناکام بنا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اکثریت ہے وہاں یہ عوام کے لئے کچھ کر کے دکھائیں۔