10ماہ میں 54 کروڑڈالرکی پتی درآمد

10ماہ میں 54 کروڑڈالرکی پتی درآمد

پاکستا نیوں نےگزشتہ 10ماہ میں 54 کروڑ ڈالر چائے کی درآمد پر خرچ کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی چائے کے اتنے شوقین نکلے کہ گزشتہ 10مہینوں کے دوران 54کروڑ ڈالر پتی پر خرچ کر ڈالے۔ مذکورہ رقم گزشتہ مالی سال 2023کے مقابلے میں 17فیصد سے زیادہ ہے ۔ ادارہ شماریات پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال 10 مہینوں کے دوران پاکستانیوں نے چائے کی درآمد پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر اڑائے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 10 مہینوں میں 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے منگوائی گئ ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 1 لاکھ 90 ہزار 830 ٹن کی چائے منگوائی گئی تھی ،مارچ 2024 کے مقابلے اپریل 24 میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی، اپریل 24 میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی،مارچ 24 میں 5 کرور 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی ۔

editor

Related Articles