امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل گزرگاہ، آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک بڑا اور دوٹوک بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ہر صورت جلد کھول دی جائیگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جلد کھول دیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بحری آمد و رفت اور تجارتی تحفظ کے حوالے سے خدشات پائے جا رہے تھے۔
ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں زور دیتے ہوئے کہا کہ “چاہے جیسے بھی ہو، یہ راستہ کھولا جائے گا،” جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکہ عالمی تجارت اور تیل کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں، پاکستان نے مہمان وفود اور مہمان صحافیوں کے لیے ویزا سہولت دے دی۔
اس اعلان کے بعد عالمی منڈیوں اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور ماہرین اسے خطے میں امریکی اثر و رسوخ اور بحری سلامتی کو برقرار رکھنے کی ایک سخت وارننگ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا بڑا اعزاز: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر عالمی سرچ ٹرینڈز میں سرفہرست

