ناممکن کو ممکن کردکھایا! ایران امریکا ایک میز پر ، دنیا میں پاکستان کی مداح سرائی پر بھارتی میڈیا کی چیخیں

ناممکن کو ممکن کردکھایا! ایران امریکا ایک میز پر ، دنیا میں پاکستان کی مداح سرائی پر بھارتی میڈیا کی چیخیں

پاکستان کی مثبت اور مؤثر سفارتکاری نے وہ کر دکھایا جسے ناممکن سمجھا جا رہا تھا ، ایران اور امریکہ کشیدگی کی صورتحال ایسی بڑھی کہ تیسری جنگ عظیم کے سائے دنیا پر منڈلانے لگے تب پاکستان نے بھاری ذمہ داری لیتے ہوئے کامیابی کے ساتھ  ایک ہی میز پر ان دونوں کو آج مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں لا بٹھایا ۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی ان کوششوں میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوئی اورآج پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہیں ۔

دنیا جہاں اس عظیم منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے ، عالمی ذرائع ابلاغ اس وقت پاکستان کے بہترین انتظامات اور کامیاب سفارتکاری کے گن گا رہا ہے ایسے میں پڑوسی ملک بھارت میں کہرام نہ مچے ہونہیں سکتا ،  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد سے جہاں بھارت کو آگ لگی ہے وہاں بھارت کے گودی میڈیا کے منہ پر طمانچہ پڑا ہے جس کا منفی پراپیگنڈہ آج اپنی موت آپ مرگیا ہے ۔

کبھی تو بھارت کی انتہا پسند حکومتی پالیسی سے آلودہ میڈیا بین الاقوامی امور کے ماہرین کو مدعو کر کے ان سے پاکستان کے خلاف زہر اگلواتا نظرآتا ہے تاکہ ان بیانات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے پاکستان کو نیچا دکھایا جا سکے لیکن بھارتی میڈیا کو اس میدان میں بھی بدترین شرمندگی کا سامنا ہے۔

 بھارتی میڈیا کئی دنوں سے پاکستان کیخلاف مغلظات بکنے میں مصروف ہے ، پاکستان کی سفارتی کوششیں ناکام ہونے کا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے اور یہ مضحکہ خیز خبریں پھیلا ئی جا رہی تھیں کہ ایرانی وفد نے اسلام آباد میں مذاکرات کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے اور امریکی نائب صدر کا طیارہ پاکستان نہیں پہنچے گا کیونکہ وزیراعظم مودی نے مقامی پنڈتوں کو پیسے دینا شروع کردیے کہ پوچا کریں کہ ایسا نہ ہو ، بھارتی میڈیا کا سرکس اب عالمی سطح پر بے نقاب ہونے لگا ہے ۔

یہی نہیں بھارتی میڈیا پر بین الاقوامی امور ماہرین اور سفارتکاروں کے ہاتھوں بھی  بھارتی اینکرز کی براہ راست بے عزتی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا جو کبھی یہ پراپیگنڈا بھیلانے میں مصروف رہا  کہ امریکی وفود پاکستان میں محفوظ ہونگے یا نہیں ؟ایک  ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک بھارتی اینکر امریکی سفارتکار جیفری گنٹر سے سوال کرتا ہے کہ آپ لوگ پاکستان جا رہے ہیں جو امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو جارح کہتے ہیں اور ٹرمپ کو بھی خدشہ ہے کہ جے ڈی وینس پاکستان میں محفوظ بھی ہوں گے یا نہیں۔

اس کے جواب میں امریکی سفارتکار نے بھارتی اینکر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہوں گے، یہ انسانی زندگیوں اور انسانیت کا معاملہ ہے، یہ بھارتیوں اور امریکیوں کے لیے مہنگی پیٹرولیم مصنوعات اور روزگار کا مماملہ ہے، لیکن آپ لوگ اس معاملے کو پاکستان بھارت تنازع میں گھسیٹ رہے ہیں جو انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وفد کے ہمراہ کی اسلام آباد آمد نے جہاں بھارتیوں کو مرچیں لگوائیں وہیں بھارتی میڈیا کی بولتی بند کردی ہے ، اس سے قبل یران کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی امریکی وفد سے پہلے اسلام آباد آمد اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے پرجوش استقبال کے بعدبھارت کے گودی میڈیا کو بہترین پیغام مل گیا ہے۔

پاکستان کی سفارتکاری کی کوششوں کو جہاں پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہےوہیں بھارت میں آگ اس لیے بھی لگی ہوئی ہے کیونکہ بی جے پی اور نریندر مودی کی سیاست خطرے میں ہےا ور مودی کا بس نہیں چل رہا کہ وہ کس کونے میں جا چھپے۔

بھارتی میڈیا نے ایرانی رہنمائوں کے حوالے سے جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایرانی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے۔

ایران امریکا کی جنگ شروع ہونے پر پاکستان نے پہلے دن سے سفارتکاری کی کوششیں کیں جبکہ بھارت کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی گئی اور بطور مہمان گئے ہوئے ایرانی جہاز کو بھارت سے واپسی پر بھارتی پانیوں میں ہی امریکا ہی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔

معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان نے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور آج پاکستان جب دنیا کیلئے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے تو گودی میڈیا کی چییخیں اور رونا دھونا تو بنتا ہے۔

بھارت کا گودی میڈیا اس سے قبل بھی کئی مواقع پر اپنے جھوٹ سے ذلت اٹھاچکا ہے ، معرکہ حق کے دوران بھارتی گودی میڈیا کی رپورٹنگ پر بھارتی عوام نے ہی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

پاکستان نے پوری دنیا کی امن اور حفاظت ، سلامتی کا پرچم اٹھایا توپوری دنیا اس کے ساتھ نظر آئی لیکن بھارت کی تنہائی بڑھتی جارہی ہے ،  صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں ہی لوگ بیٹھ کر ان کے میڈیا مودی کی نااہلی کو کوس رہے ہیں اور آج پاکستان کا پاسپورٹ ، پاکستان کا پرچم کی جو عزت پوری دنیا میں نمایاں ہے بھارتی اسے ہضم نہیں کرپارہے ۔

editor

Related Articles