افغان پروپیگنڈا بے نقاب، سرحدی کشیدگی پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی،

افغان پروپیگنڈا بے نقاب، سرحدی کشیدگی پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی،

افغان جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ کنڑ کے علاقے نوہ پاس میں دو پاکستانی فوجی چوکیاں قبضے میں لے کر تباہ کر دی گئی ہیں۔

سرحدی باڑ عبور کی گئی اور باجوڑ میں بھی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دعوے حقیقت کے منافی اور پروپیگنڈہ ہیں۔

پاکستانی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے حملوں کو ناکام بنایا بلکہ سرحدی علاقوں میں اپنی پوزیشنز مکمل طور پر برقرار رکھیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں :افغان میڈیا تحقیقات میں بھی شواہد نہ مل سکے،ہسپتال پر حملے کا دعوی بے بنیاد

اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان دعووں میں بیان کی گئی کسی بھی چوکی یا پوسٹ پر قبضے کی تصدیق نہیں ہوتی، اور دشمن کے عزائم کو بھی مکمل طور پر ناکام بنایا گیا۔

ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغان دعوے  پروپیگنڈا ہیں، جبکہ حقیقت میں پاکستانی فورسز نے سرحدی استحکام اور حفاظت کو ہمیشہ  یقینی بنایا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *