پی ایس ایل 11،ملتان سلطانز کی شاندار جیت،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 11،ملتان سلطانز کی شاندار جیت،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست

 پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 167 رنز اسکور کیے اور ملتان کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے، جبکہ بیون جیکبز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ملتان کی بولنگ میں محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل بنے گی دنیا کی نمبر ون لیگ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اہم اعلان

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسٹیو اسمتھ نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ شان مسعود نے 46 اور صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے،ملتان سلطانز کی اس کامیابی کے بعد ٹورنامنٹ میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *