کوئی لفاظی امریکا کی شکست اور رسوائی کو نہیں مٹا سکتی، ایرانی فوجی ترجمان

کوئی لفاظی امریکا کی شکست اور رسوائی کو نہیں مٹا سکتی، ایرانی فوجی ترجمان

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیراخلاقی دھمکی آمیز بیان پر جواب دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا ، ٹرمپ اس وقت مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں۔

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر کے دوران خلیج فارس اور ملحقہ علاقوں میں متعدد امریکی و اسرائیلی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت کی گئی اس کارروائی کو ایرانی وزارتِ توانائی کے ملازمین کے نام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی ، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے تحت گزشتہ روز سے اب تک کئی جہازوں کو بغیر اجازت آمد و رفت سے روکا گیا اور انہیں آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی اینکریج کی جانب منتقل کیا گیا، جبکہ اسرائیلی شہر بئر السبع میں بھی صہیونی فوج سے منسلک صنعتی علاقے کو ایرو سپیس فورس نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبہ بوشہر میں ایک اور حملہ کیا گیا ہے جہاں ایک بڑا جوہری بجلی گھر بھی واقع ہے، اس علاقے میں مسلسل حملوں کے باعث نہ صرف مقامی بلکہ علاقائی سطح پر بھی شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ کہیں چرنوبل پلانٹ جیسا کوئی بڑا سانحہ جنم نہ لے۔

ایران کے شہر اہواز میں بھی متعدد حملے کیے گئے ہیں جن میں وہاں کے ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ مشرقی تہران کے قریب بھی حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *