برطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے بعد احتجاجی کیمپ کو ختم کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حامیوں کے خلاف کی گئی۔ کشمیر کے حوالے سے قائم کیے گئے احتجاجی کیمپ میں موجود مظاہرین کی تلاشی لی گئی اور ان سے تفتیش بھی کی گئی۔
برطانوی حکام نے مظاہرین کے امیگریشن سٹیٹس کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تحقیقات کیں۔
کارروائی کے نتیجے میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ کو ختم کر دیا گیا۔