یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یورپ میں ملازمت کے خواہشمندپاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔ متعدد یورپی ممالک کو درجنوں شعبوں میں فوری طور پر ورکرز کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوز ویب سائٹ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق شینگن ویزہ انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاہے کہ متعدد یورپی ممالک میں تقریباً 40شعبوں میں ورکرز کی شدید کمی پیدا ہو چکی ہے اور ان ممالک کو فوری طور پر ورک فورس کی اشد ضروت ہے ۔خواہشمند افراد موقع ضائع کئے بغیر اس چانس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا رواں سال لاہور میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد یورپی ممالک کو جو ورکرز چاہیے ان میں ویلڈرز اور فلیم کٹر، پلمبر اور پائپ فٹرز، ہیوی ٹرک ڈرائیورز، سپیشلسٹ ڈاکٹرز، موٹر مکینکس، نرسنگ پروفیشنلز، ویٹرز، میٹل اور مشین سیٹرز، فلور لیئرز اور ٹائیل سیٹلرز، چھتیں بنانے کے کار یگرورکرز، ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن مکینکس اور کنسٹرکشن ورکرز و دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *