حج آپریشن 2026 کا شیڈول جاری: پہلی پرواز 18 اپریل کو پاکستان سے روانہ ہوگی

حج آپریشن 2026 کا شیڈول جاری: پہلی پرواز 18 اپریل کو پاکستان سے روانہ ہوگی

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ اعلان انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر کیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے عازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ اس سال پہلی بار 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کے لیے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ان کا سفر نہ صرف آرام دہ ہوگا بلکہ وقت کی بھی بڑی بچت ہوگی۔

سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے اس سال عازمین کی رہائش، کھانے پینے اور مقامی سفری سہولیات کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں مزید بہتر اور معیاری بنایا گیا ہے تاکہ تمام عازمین اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں:عازمینِ حج پر نئی شرط عائد ، جمعہ تک کی مہلت

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *