دھمکیوں کا جواب کارروائی سے دیں گے: ایرانی سپریم لیڈر نے جوابی حملے کا اشارہ دے دیا

دھمکیوں کا جواب کارروائی سے دیں گے: ایرانی سپریم لیڈر نے جوابی حملے کا اشارہ دے دیا

تہران سے موصول اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایرانی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہو چکی ہے اور کسی بھی قسم کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قتل و غارت اور مجرمانہ کارروائیاں ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتیں کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی سازشوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اب ایران کے شہری مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں پلوں، بجلی کے پلانٹس اور اسکولوں پر حملے شامل ہیں۔

انہوں نے ان کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے روزانہ دی جانے والی دھمکیاں اور تباہی کی وارننگز ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل مجید خادمی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بہادر اور نڈر افسر قرار دیا۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گی اور ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کے بیان پر ایران کا کرارا جواب، عالمی معیشت مفلوج کرنے کی وارننگ

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز نے ایرانی افواج کو پہلے سے کہیں زیادہ مستعد اور مربوط کر دیا ہے تاکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *