بجلی کے نئے کنکشن قوانین میں ترامیم ،کس گھر میں کون سا میٹر لگے گا؟۔حکومت نے بتا دیا

بجلی کے نئے کنکشن قوانین میں ترامیم ،کس گھر میں کون سا میٹر لگے گا؟۔حکومت نے بتا دیا

وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نئے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے پانچ مرلہ سے بڑے گھروں پر سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں نیپرا نے نئے کنکشن کے قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا مقصد بجلی کے نظام میں استحکام اور صارفین کے لیے محفوظ اور مؤثر سپلائی کو یقینی بنانا ہے

ترمیم کے مطابق دو مرلہ کے ڈبل اسٹوری گھروں میں کم از کم تین کلو واٹ لوڈ کے لیے سنگل فیز میٹر لگایا جائے گا۔ دو مرلہ تک سنگل اسٹوری گھروں کے لیے ایک اعشاریہ پانچ کلو واٹ لوڈ پر سنگل فیز کنکشن دیا جائے گا۔ دو مرلہ سے بڑی اراضی یا بڑے گھروں کے لیے صارفین کو تھری فیز میٹر لگوانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوئیں،کراے کتنے بڑھے؟تیار تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت تمام صوبائی اور نجی بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں میں نئے قوانین پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے

قبل ازیں گھریلو صارفین کو ایک یا دو کلو واٹ لوڈ پر سنگل فیز میٹر لگانے کی اجازت تھی تاہم اب ترامیم کے بعد بڑے گھروں میں صارفین کو سنگل فیز کے بجائے تھری فیز میٹر لگوانا ہوگا
اس اقدام کا مقصد بجلی کے نظام میں غیر ضروری بوجھ سے بچنا اور صارفین کے لیے برقی آلات کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *