موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے کیلئے گھر بیٹھے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟ نیا طریقہ سامنے آگیا

موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے کیلئے گھر بیٹھے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟ نیا طریقہ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی پروگرام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت اہل صارفین کو فی لیٹر نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول پر 57 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، جبکہ سندھ حکومت مجموعی طور پر فی لیٹر 100 روپے تک کا بوجھ برداشت کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی فراہمی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

مراد علی شاہ نے سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ اس حوالے سے ایکسائز کی ویب سائٹ پر رہنمائی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاکہ عوام آسانی سے رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

حکام کے مطابق عوام کو سہولت دینے کے لیے موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس 500 روپے ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوبے بھر کے ایکسائز دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں اور اب یہ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ٹرانسفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے؟  اٹک کی مٹی سونا اگلنے لگی، رواں ماہ ذخائر کی بین الاقوامی نیلامی، نیسپاک سے رپورٹ طلب

ایکسائز ٹیکس پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کی جا سکتی ہے، جبکہ ایک موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کر لی گئی ہے جو آئندہ چند دنوں میں فعال ہو جائے گی۔ “پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام” کے تحت صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر درج کر کے آسانی سے اندراج کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی رقم براہ راست صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، جس کے لیے آئی بی اے این نمبر فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام اور ٹریکنگ آئی ڈی بھی موصول ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *