واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں  نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ نے ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے لیے اب تک عام طور پر مہنگے ائیر فونز کی ضرورت ہوتی تھی۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے کام کرے گا اور اسے فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت جب صارف کال کرے گا تو پس منظر کا شور خودکار طور پر فلٹر ہو جائے گا، جس سے آواز زیادہ واضح سنائی دے گی۔

اس سہولت کے باعث اگر صارف ٹریفک یا ہجوم میں موجود ہوگا تو بھی وہ دوسرے فرد کی آواز کو زیادہ بہتر طریقے سے سن سکے گا۔ اس فیچر کو صارف کال کے دوران خود ان ایبل یا ڈس ایبل بھی کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، ڈی پی فوٹوز سے متعلق بڑی تبدیلیاں

رپورٹ کے مطابق اس کا آپشن کال مینیو میں “رائز ہینڈ” اور “شیئر اسکرین” آپشنز کے نیچے نظر آئے گا، جبکہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *