کراچی کنگز کے کپتان گرفتار

کراچی کنگز کے کپتان  گرفتار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو سڈنی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی بلے باز کو نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سڈنی میں حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر چند دنوں کے لیے پاکستان سے آسٹریلیا گئے تھے، جہاں ان کے جسم میں قانونی حد سے دوگنا الکوحل پائی گئی۔ واقعے کے بعد انہیں گرفتار کر کے ماروبرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر اگلے ماہ عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت چکی ہے، جبکہ ٹیم کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *