پرویزالہٰی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

پرویزالہٰی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں،حقیقت  سامنے آگئی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں ممکنہ شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ان کے خاندانی ذرائع نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق اس قسم کی اطلاعات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں جان بوجھ کر پھیلایا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین دانستہ طور پر اس نوعیت کی جھوٹی خبریں پھیلا کر پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسی منفی مہمات اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے واضح کیا کہ چودھری پرویز الہٰی نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ آئندہ بھی اپنی سیاسی وابستگی اسی جماعت کے ساتھ برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ نے مشکل سیاسی حالات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس قسم کی خبریں پھیلانا نہایت افسوسناک اور حقیقت کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی افواہوں پر یقین کرنا دراصل ان عناصر کے بیانیے کو تقویت دینا ہے جو پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پارٹی کارکنان متحد رہیں اور جہاں کہیں بھی اس طرح کی گمراہ کن معلومات سامنے آئیں، ان کی فوری تردید کریں۔

خاندانی ذرائع نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور اس قسم کی افواہیں اسی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہیں، جسے ناکام بنانا کارکنان کی ذمہ داری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *