فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر

 امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں۔تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس دورے کے دوران تہران میں اہم سفارتی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد کا یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور رابطوں کو دوبارہ فعال بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، وفد اس دوران مختلف فریقین سے بات چیت کرے گا تاکہ کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

  یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں متوقع ہے، جس سے سفارتی عمل میں مزید پیش رفت کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *