ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں،  دونوں نہایت بہترین میزبان ثابت ہوئے، انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

 نائب امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے کیونکہ ہم نے بہت کچھ میز پر رکھ دیا ہے،  درحقیقت ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہماری ریڈلائنز کیا ہیں۔

جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ پچھلے ہفتے امریکہ و ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کے حوالے سے واشنگٹن یہ توقع کرتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا جس کو اس کی فوج نے مؤثر طور پر بند کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی، امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا بھی معترف

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی جبکہ ایران کی جانب سے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف وفد کے سربراہ کی حیثیت سے مذاکرات میں شریک ہوئے تھے۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے  اور ڈی جے وینس نے واپس روانہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب دنیا کے زیادہ تر ممالک نے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور تنازع کو سفارتی طور پر حل کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *