سید نور کا بڑا انکشاف، فلم ’چوڑیاں 2‘ کی نئی کاسٹ سامنے آ گئی

سید نور کا بڑا انکشاف، فلم ’چوڑیاں 2‘ کی نئی کاسٹ سامنے آ گئی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور رائٹر سید نور نے اپنی نئی فلم ’’چوڑیاں ‘‘سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔

سید نور نے پاکستانی سنیما کو کئی کامیاب فلمیں دیں جن میں ’’چوڑیاں‘‘ اور ’’مجاجن‘‘ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب رائٹر رہے بلکہ بعد میں بطور ہدایتکار بھی انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں امبرین فاطمہ سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے بتایا کہ وہ ’’چوڑیاں‘‘ کی کامیابی کو ایک نئے انداز میں دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں فلم انڈسٹری کے لیے بڑا قدم، فلم سٹی اتھارٹی بل منظور

ان کے مطابق فلم کی کاسٹ میں کچھ دلچسپ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شان شاہد کے بھتیجے عیسیٰ، جو پہلے “لکارا سنگھ ان لاہور” میں نظر آ چکے ہیں، فلم میں معمر رانا کے کردار میں نظر آئیں گے۔

سید نور نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے ساتھ ساتھ قازقستان میں بھی کی جائے گی۔ بابر علی، شفقت چیمہ کا کردار ادا کریں گے جبکہ بہار بیگم اور نرگس کے کردار قازقستانی اداکارائیں نبھائیں گی۔

editor

Related Articles