ایران سے مذاکرات: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو لبنان میں حملے کم کرنے کا مطالبہ

ایران سے مذاکرات: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو لبنان میں حملے کم کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کمی کریں تاکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بین الاقومی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق ایک سینئر امریکی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیل دونوں یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ لبنان جنگ بندی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے، تاہم اسرائیل نے “ایک معاون شراکت دار” بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیلیفونک رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز عوامی طور پر لبنان پر بھرپور حملے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ حملوں کے جواب میں کارروائی کر سکتے ہیں اور جنگ بندی ختم بھی ہو سکتی ہے۔

اس اقدام کو پاکستان کے مؤقف کی توثیق قرار دیا جا رہا ہے، جو خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردعمل دینے کے قریب تھا، پاکستان کی بروقت مداخلت سے کشیدگی ٹل گئی: ایرانی نائب وزیر خارجہ

دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان کو نشانہ بنانے والے حملے فوری روکنے کیلیے پاکستان سے تعاون مانگ لیا ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا لبنانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کےضیاع پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اسی جذبے کے تحت ایران اورامریکا میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لبنانی وزیراعظم نے شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور لبنان کو نشانہ بنانے والے حملے فوری روکنے کیلیے پاکستان سے تعاون مانگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *