ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں کے ثمرات، پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر ترقی کی نئی بلندیوں پر

ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں کے ثمرات،  پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر ترقی کی نئی بلندیوں پر

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسی سازی اور بھرپور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر مستحکم ترقی کے ایک نئے اور جدید مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں خصوصی سرمایہ کاری سہلوت کونسل کی کاوشوں سے ہیلتھ ٹیک شعبہ اب پاکستان میں سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے کاروباری معاہدوں کے لحاظ سے دوسرا سب سے متحرک شعبہ بن کر ابھرا ہے جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہیلتھ ٹیک کے شعبے میں سالانہ 4.2 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بدولت مجموعی سرمایہ کاری 59.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، یہ خطیر رقم اس شعبے پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

اس وقت پاکستان کی ماہر ہیلتھ کیئر افرادی قوت ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ملک بھر میں معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے جس سے نہ صرف صحت کے نظام میں بہتری آرہی ہے بلکہ جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے عام آدمی کی رسائی بھی آسان ہو رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اس اقدام نے ہیلتھ ٹیک کو پاکستان میں ایک منافع بخش اور تیزی سے پھیلتی ہوئی صنعت میں تبدیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بے ہنگم شور آپ کی صحت کو کیا کیا نقصان پہنچا سکتاہے؟، ماہرین نے بتا دیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *