کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ بشکیک ملتوی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کو کرغیزستان کے دورے پر آج روانہ ہونا تھا۔اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کچھ دیر بعد عطاء اللّٰہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔ اس سے قبل دورے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی تھیں جن کے مطابق دونوں وزراء نے بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی تھیں۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ بھی لینا تھا۔