سونا پھر مہنگا ہونے لگا، ایک دن کمی کے بعد قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

سونا پھر مہنگا ہونے لگا، ایک دن کمی کے بعد قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

ایک دن کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خریداروں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا بھاؤ 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان کے عوام پر بھی بڑی مصیبت ٹل گئی،فریقین مزاکرات کیلئے تیار ہوگئے

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 753 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *