اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ, ایران مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلیٰ سطعی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف وفد کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے مابین اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلیٰ سطعی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہنچا جہاں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وفدکا استقبال کیا۔
اس وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ اس دورے کو خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وفد کا استقبال کرنے کے لیے پاکستانی حکام اسلام آیا ایئرپورٹ پر موجود تھے ، جن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی شامل تھے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کیا۔
نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم نے تنازع کے دیرپا اور پائیدار حل کے لیے فریقین کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پرجوش استقبال نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کی عکاسی کی ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تعمیری انداز میں بات چیت کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان تمام علاقائی تنازعات کے دیرپا اور پائیدار حل کے لیے اپنا سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی بھرپور خواہش رکھتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں نہ صرف دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ علاقائی امن و استحکام کی جانب بھی اہم پیش رفت ہوگی۔


