پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے عالمی سطح پر دھوم مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 8 اپریل 2026 کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی آن لائن سرچ ٹرینڈز میں پہلے نمبر پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اس غیر معمولی عالمی توجہ کی بنیادی وجہ پاکستان کا وہ کلیدی کردار بتایا جا رہا ہے جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس تاریخی پیشرفت نے عالمی منظرنامے میں پاکستان کی سفارتی ساکھ کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے سرچ رجحانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا بھر کے مبصرین اور عوام پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام ٹاکس کے حوالے سے اسلام آباد پہنچنے والے ایرانی وفد میں شامل معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے۔
ماہرین کے مطابق، پاکستان کا ایک مؤثر ثالث کے طور پر ابھرنا نہ صرف علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
اس کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر امن کے قیام کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹالکس: ایرانی اسپیکر اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

