پیٹرولیم مصنوعات سستی، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات سستی، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 40 فیصد کم کرنے کا اعلان ہوگیا، جس سے عوام نے خوشی اور سکھ کا سانس لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں فوری طور پر 25 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا، متعدد نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی کرایوں میں 25فیصد کمی کردی ہے ، اسی طرح  مزدا ٹرکوں کے کرایوں میں بھی 25 فیصد کمی ہوگئی۔

صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھرمیں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے فی الفور 40 روپے کم کردیے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا  اعلان کیا تھا ،  پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری آگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل 134 روپے 81 پیسے فی لیٹرسستا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 17 روپے 33 پیسے کمی کر دی گئی، نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 25 روپے 31 پیسے بھی سستا کردیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیسلا کا عام صارفین کیلئے چھوٹی اور سستی ایس یو وی متعارف کروانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے خیر مقدم کرتے ہوئے قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عوام نے کہا کہ کھانے پینے سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *