فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

اسلام آباد میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی  مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گوگل دستاویزکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے، جس سے ان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، اور اسی پس منظر میں سید عاصم منیر سے سے متعلق لوگوں کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا کے مردِ آہن قرار، امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں شاندار خراجِ تحسین

عوام اور تجزیہ کار بڑی تعداد میں ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، کردار اور حالیہ سفارتی پیش رفت میں ان کے ممکنہ اثر و رسوخ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی اور علاقائی سطح پر بھی سید عاصم منیر کے حوالے سے دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سفارتی سرگرمیاں بین الاقوامی منظرنامے پر اہم حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق تلاش میں بھی واضح اضافہ سامنے آیا ہے۔ ان کی پاکستان آمد اور اسلام آباد میں ہونے والے سفارتی مذاکرات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد متحرک دکھائی دی۔ اس بڑھتی ہوئی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری ان مذاکرات کو نہایت اہمیت دے رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *