سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کو “میڈیا سرکس” بننے سے بچا لیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شدید میڈیا دباؤ کے باوجود انفارمیشن کے ماحول کو مہارت کے ساتھ سنبھالا گیا، تاکہ مذاکرات میں شامل فریقین اپنی توجہ صرف حساس اور اہم معاملات پر مرکوز رکھ سکیں۔
غریدہ فاروقی کے مطابق معلومات کی فراہمی کو محدود رکھتے ہوئے صرف سرکاری ذرائع سے ہی خبریں جاری کی گئیں، جس کے باعث افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔
پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کو “میڈیا سرکس”بننے سے بچا لیا ۔۔۔ !
شدید میڈیا دباؤ کے باوجود انفارمیشن ماحول کو مہارت سے سنبھالا گیا تاکہ مذاکرات کار صرف حساس اور اہم معاملات پر مرکوز رہیں۔ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہوئیں اور افواہوں کو روکا گیا۔
یہ امن کے مذاکرات ہیں،…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 11, 2026

