وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل نے پاکستان کا وقار بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مریم نواز

وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل نے پاکستان کا وقار بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک عالمی سطح پر ایک مؤثر اور قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، جو اس کی مضبوط سفارت کاری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کا وقار بلند کرنے اور عالمی برادری میں اس کی حیثیت کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا بڑا اعزاز: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر عالمی سرچ ٹرینڈز میں سرفہرست

انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی اور مسلسل کوششوں کے باعث پاکستان کا عالمی تشخص نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور دنیا میں اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ان سفارتی کامیابیوں نے ہر پاکستانی کے دل میں فخر کا جذبہ پیدا کیا ہے اور قوم کا سر بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا صفِ اوّل میں آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قیادت پر مکمل اعتماد کیا جا رہا ہے اور ملک کی پالیسیوں کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی اسپیکر باقر قالیباف کے سپرد ہے۔ ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *