یٹرولیم مصنوعات سےمتعلق اجلاس،وزیر اعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

یٹرولیم مصنوعات سےمتعلق اجلاس،وزیر اعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں تیل کے ذخائر اور کھپت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں موجود تیل کے ذخائراورآئندہ ضروریات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی درآمد کے انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر

حکام نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے مؤثر استعمال کے لیے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل جاری رکھنا ناگزیر ہے، اس حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف موجودہ ذخائر کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں ممکنہ دباؤ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے زور دیا کہ یہی مؤثر نگرانی ہے جس کی بدولت کسی ممکنہ بحران کو بروقت ٹالا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی اور اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنا ہوگا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تیل کی سپلائی، کھپت اور ذخائر پر مسلسل نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ملکی معیشت اور عوامی سہولت دونوں کو برقرار رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *