شاہین شاہ آفریدی کا پارہ ہائی،غصے میں اپنا بیٹ توڑ ڈالا؟ ویڈیووائرل

شاہین شاہ آفریدی کا پارہ ہائی،غصے میں اپنا بیٹ توڑ ڈالا؟ ویڈیووائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی مسلسل ناکامیوں نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے شدید غصے کا اظہار کیا اور پویلین لوٹتے ہوئے اپنا بلا توڑ دیا۔

میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ آرڈر میں تجربہ کرتے ہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کے لیے آنے کا فیصلہ کیا، تاہم یہ فیصلہ ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ وہ اپنی اننگز کی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ 11: ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل 

آؤٹ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا غصہ دیدنی تھا، انہوں نے پہلے سائیڈ اسکرین کے پاس لگے ٹائر پر بلا مارا اور پھر ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اپنا بلا زور سے زمین پر دے مارا، جس سے بلے کو شدید نقصان پہنچا۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے لیے یہ سیزن اب تک مایوس کن رہا ہے، جہاں ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچز جیت پائی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے کپتان کے اس رویے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے گزشتہ دو سیزنز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، لیکن رواں سیزن میں ٹیم کی فارم اور توازن بگڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ شاہین آفریدی کی جانب سے حالیہ میچز میں خود کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر لانے کے فیصلے پر کرکٹ مبصرین کی جانب سے پہلے ہی تنقید کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پاکستان سپر لیگ کے انتظار کی گھڑیاں ختم،میچوں کا شیڈول سامنے آگیا

واضح رہے کہ اہم بلے بازوں (جیسے سکندر رضا) کی جگہ خود بیٹنگ کے لیے آنا ٹیم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔ اس دباؤ اور مسلسل ہار کے نتیجے میں شاہین کا یہ جارحانہ ردعمل ان کی ذہنی کیفیت اور ٹیم کے اندرونی تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *