84 سالہ ہونڈا چیف انجینئر کی فٹنس نے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

84 سالہ ہونڈا چیف انجینئر کی فٹنس نے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈا کے 84 سالہ چیف انجینئر شوٹارو اوڈیٹ اپنی غیرمعمولی فٹنس، منفرد انداز اور شاندار پیشہ ورانہ کامیابیوں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ان کے برسوں پرانے نوکیلے اور منفرد بالوں کے انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کی، جبکہ کئی افراد نے ان کی مشابہت مشہور جاپانی اینی می کرداروں سے بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :مچھر بھگانے والی دوا سے متعلق حیران کن انکشاف

تاہم شوٹارو اوڈیٹ کی اصل پہچان ان کا متاثر کن کیریئر ہے۔ وہ 2003 میں ہونڈا میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے سیٹ بیلٹ اور دیگر حفاظتی نظاموں پر کام کا آغاز کیا۔ وقت کے ساتھ وہ کمپنی کے جدید ڈرائیور اسسٹنس سسٹم (Honda SENSING 360+ )کے مرکزی معمار بن گئے، جو گاڑی کے گرد تقریباً 360 ڈگری نگرانی اور حفاظتی معاونت فراہم کرتا ہے۔

اوڈیٹ کے نام 250 سے زائد پیٹنٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں اسٹیئرنگ سینسرز، بریکنگ سسٹمز، ڈرائیور مانیٹرنگ ٹیکنالوجی اور ذہین سیٹ بیلٹ سسٹمز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نو تحقیقی مقالات بھی شائع کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گدھے کے گوشت کی شناخت اب چند سیکنڈز میں ممکن

ان کی جسمانی فٹنس بھی لوگوں کو حیران کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ صبح ورزش کرتے ہیں اور 170 کلوگرام تک بینچ پریس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو ان کی عمر کے لحاظ سے غیرمعمولی کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہونڈا کی کارپوریٹ ثقافت نے بھی ان کی انفرادیت کو ہمیشہ سراہا ہے اور ان کے منفرد انداز کو محدود کرنے کے بجائے قبول کیا، جسے کئی صارفین کمپنی کے مثبت اور کھلے ماحول کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ شوٹارو اوڈیٹ اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ عمر محض ایک عدد ہے اور جذبہ، محنت اور لگن انسان کو ہر دور میں نمایاں بنا سکتی ہے۔

editor

Related Articles