ایکس اے آئی کو عالمی تحقیقات کا سامنا، مارکیٹ تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ

ایکس اے آئی کو عالمی تحقیقات کا سامنا، مارکیٹ تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی ایکس اے آئی کے خلاف متعدد ممالک میں تحقیقات جاری ہیں جن میں کمپنی کی جانب سے جنسی طور پر قابل اعتراض مواد کی تیاری اور اس کی ترسیل سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ اس صورتحال کے باعث کمپنی کو بعض بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی کھونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پرھیں :ایلون مسک کی ایران میں انٹرنیٹ مفت فراہم کرنے کی پیشکش

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ اس کی پیرنٹ کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے امریکی ریگولیٹری فائلنگ ایس ون میں سامنے آیا ہے۔ فائلنگ کے مطابق کمپنی نے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر کئی ریگولیٹری ادارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سرگرم تحقیقات اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

فائلنگ رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں جن میں اشتہارات کے ضوابط، صارفین کے تحفظ کے قوانین اور نقصان دہ یا حساس مواد کی آن لائن ترسیل شامل ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اے آئی سسٹمز ایسے مواد کی تیاری یا پھیلاؤ میں کردار ادا کر رہے ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

یہ بھی پرھیں :پی ٹی اے کا بڑا اقدام، انٹرنیٹ سروسز کو تیز اور بلاتعطل بنانے کے لیے نئی پالیسی نافذ

اسپیس ایکس نے اپنی فائلنگ میں واضح کیا ہے کہ اگر ان تحقیقات کے نتیجے میں سخت ریگولیٹری اقدامات یا پابندیاں لگتی ہیں تو اس سے کمپنی کے کاروباری ماڈل، عالمی توسیع اور مارکیٹ تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *