جلاوطن ایرانی رہنما اور امریکا کے قریبی سیاسی کردار رضا پہلوی پر کیچپ پھینک دی گئی

جلاوطن ایرانی رہنما اور امریکا کے قریبی سیاسی کردار رضا پہلوی پر کیچپ پھینک دی گئی

ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک نامعلوم شخص نے کیچپ پھینک دی  جس کے بعد سکیورٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رضا پہلوی سکیورٹی حصار میں موجود تھے اور میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آ رہے تھے۔ اسی دوران ایک شخص جو ان کے پیچھے چلتا ہوا آرہا تھا اس  نے قریب آ کر ان پر کیچپ جیسا پیسٹ پھینک دیا جو ان کی گردن اور کندھوں پر جا لگا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار حرکت میں آتے ہیں اور صورتحال کو قابو میں لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کی بڑی تیاری، جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تاحال حملے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

رضا پہلوی کا تعلق ایران سے اور وہ ایران میں رجیم تبدیلی کے لیے کوشاں رہے ہیں یہی وجہ ہے امریکا کی طرف سے رجیم چینج کے عمل میں ان کا بھی کردار رہا ہے جب ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہوے تو بیرون ملک بیٹھ کر رضا پہلوی لوگوں کو لیڈ کر رہے تھے ۔مقامی ایرانیوں کی بڑی تعداد انہیں امریکی لابی کا حصہ سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایران میں سیکولرزم کے مخالف افراد انہیں پسند نہیں کرتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *