پاکستان کرکٹ ٹیم خاتون کھلاڑی عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کی بیٹر نے انگلینڈ ویمن کے خلاف ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان ویمن کرکٹر ہیں ، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔