ناکامی کا خوف ختم،تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو بڑی خوشخبر سنا دی

ناکامی کا خوف ختم،تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو بڑی خوشخبر سنا دی

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل ہونے والے طلبہ کے لیے اہم تعلیمی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے امتحان دینے کے مواقع میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب طلبہ کو فیل ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ چھ مرتبہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی جبکہ یہ مواقع چار سال کے عرصے میں استعمال کیے جا سکیں گے۔

تعلیمی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنا اور ناکامی کی صورت میں ان پر دباؤ کم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں

نئی پالیسی کا اطلاق سالانہ امتحانات 2024 سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :پوزیشن ہولڈرز طلبہ کیلئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

فیصلہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک، انٹرمیڈیٹ سمیت دیگر تمام تعلیمی پروگرامز پر لاگو ہوگا جن میں او لیول اور اے لیول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اضافی مواقع سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ کو موجودہ نصاب کے مطابق ہی امتحان دینا ہوگا۔

  یہ بھی پڑھیں :طلبہ کیلئے خوشخبری! لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

جو طلبہ ایک بار کامیاب ہو جائیں گے، ان کے لیے بھی بعض اضافی مضامین کے امتحانات کے حوالے سے یہی پالیسی نافذ العمل رہے گی تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

فیصلے سے طلبہ کو نہ صرف بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ تعلیمی نظام میں لچک بھی پیدا ہوگی تاہم ساتھ ہی محنت اور تسلسل کے ساتھ تیاری کی اہمیت بھی برقرار رہے گی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *