فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں متاثر

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس اچانک متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سروس میں خلل کے باعث متعدد صارفین فیس بک پر پیغامات بھیجنے، پوسٹس شیئر کرنے اور دیگر فیچرز استعمال کرنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔ اسی طرح انسٹاگرام صارفین نے بھی پوسٹس اپ لوڈ کرنے اور ایپ استعمال کرنے میں مسائل کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں :ریلز کریٹرز کے لیے خوشخبری، میٹا کا نیا فیچر آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے سے متعلق متعدد پوسٹس سامنے آئیں، جہاں لوگوں نے اپنے تجربات اور شکایات شیئر کیں۔

چند گھنٹوں بعد دونوں پلیٹ فارمز کی سروس بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی، جس کے بعد صارفین دوبارہ معمول کے مطابق ایپس استعمال کرنے لگے۔تاحال میٹا کی جانب سے سروس میں تعطل کی وجوہات یا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles