ریلز کریٹرز کے لیے خوشخبری، میٹا کا نیا فیچر آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

ریلز کریٹرز کے لیے خوشخبری، میٹا کا نیا فیچر آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے ریلز ویڈیوز کو ڈراموں کی طرح قسط وار انداز میں دیکھا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق ’’سیریز‘‘ نامی یہ فیچر فی الحال محدود پیمانے پر چند منتخب کانٹینٹ کریٹرز کو فراہم کیا گیا ہے، خصوصاً ان تخلیق کاروں کو جو پہلے ہی قسط وار یا تسلسل کے ساتھ ویڈیوز بنانے کے لیے معروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کیجانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑا اعلان

نئے فیچر کے تحت کریٹرز اپنی پرانی اور نئی ریلز ویڈیوز کو ایک ہی سلسلے میں جوڑ سکیں گے، جہاں ہر ویڈیو ایک مکمل کہانی یا موضوع کی الگ قسط کے طور پر سامنے آئے گی۔ اس طرح صارفین کے لیے کسی بھی موضوع کو ترتیب وار دیکھنا پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ سیریز میں شامل تمام ویڈیوز کریٹر کے پروفائل پر ایک علیحدہ سیکشن میں نظر آئیں گی، جس سے ناظرین نہ صرف مکمل سلسلہ آسانی سے دیکھ سکیں گے بلکہ وہیں سے دوبارہ دیکھنا بھی شروع کر سکیں گے جہاں انہوں نے آخری بار ویڈیو دیکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :نوکیلی اشیا بھول جائیں، فون صاف کرنے کا محفوظ طریقہ سامنے آگیا

ماہرین کے مطابق یہ فیچر شارٹ ویڈیو مواد کے استعمال کے انداز میں اہم تبدیلی لا سکتا ہے، کیونکہ اس سے تخلیق کاروں کو طویل کہانیاں، ڈرامائی مواد اور تعلیمی سلسلے قسط وار انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

اگرچہ میٹا نے تاحال اس فیچر کی مونیٹائزیشن یا کمائی کے طریقہ کار سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر ٹک ٹاک کے ’’پیڈ سیریز‘‘ماڈل کی طرز پر تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا نیا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔میٹا کی جانب سے اس فیچر کی عالمی سطح پر دستیابی کے حوالے سے بھی ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles