مودی نے اپنے ہندوتوا نظریے کے ساتھ بھارت کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

مودی نے اپنے ہندوتوا نظریے کے ساتھ بھارت کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی صارف اشوک ساون کی ایک پوسٹ کے جواب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں لکھا کہ “وہ اور کیا کر سکتا ہے؟ ایک سال پہلے وہ جنگ ہار چکا ہے اور بری طرح شکست کھا چکا ہے — ہمیشہ کے لیے نشان زد۔ اب وہ سفارتی محاذ پر غیر متعلق ہو چکا ہے، ایک ایسا شخص جس کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ اس کی قیادت میں ’چمکتا ہوا بھارت‘ اپنی چمک کھو چکا ہے۔ مودی نے اپنے ہندوتوا نظریے کے ساتھ بھارت کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے۔”

اس سے قبل بھارتی صارف اشوک ساون نے نریندر مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا تھا کہ “یہ آبنائے ہرمز نہیں بلکہ دریائے ہوگلی ہے۔ جب آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں پر حملے ہو رہے ہیں اور منی پور جل رہا ہے، تو مودی دریائے ہوگلی میں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دریائے ہوگلی کا پانی دریائے گنگا سے آتا ہے، جسے بھارت نے فراکہ بیراج پر بنگلہ دیش سے موڑ رکھا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت میں جعلی ویزا مافیا کا راج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں

Related Articles