پنجاب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر انڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کو دو ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کے قوانین پر سختی سے عمل کریں خاص طور پر ٹرن انڈیکیٹرز کا استعمال کیا جائے ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر انڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹرز کو نظر انداز کرنا ناصرف ٹریفک کی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے موٹر سائیکل سوار اور دیگر افراد کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فنکشنل انڈیکیٹرز کو لگوانا سستا ہے جس کی تخمینہ لاگت تقریباً 400 روپے بنتی ہے، چھوٹی سی رقم خرچ کرنا حادثات کو روک کر جانیں بچا سکتا ہے۔