پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئ ، جس کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
شعیب اختر نے اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور عوام سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔
اپنے جذباتی پیغام میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے سب سے درخواست کی کہ مرحوم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا کریں۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 23, 2026
شاہد اختر کے انتقال پر شعیب اختر کے مداحوں، سابق کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔مرحوم شاہد اختر کی نماز جنازہ آج بدھ 24 جون 2026 کو نماز عصر کے بعد اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

