عوام کیلئے بڑی خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا راستہ ہموار،منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

عوام کیلئے بڑی خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا راستہ ہموار،منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

حکومت نے ملک میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور رکشے سستے کرنے کیلئے نئی آٹو پالیسی اور بجٹ میں بڑے ریلیف اقدامات کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کا مقصد آٹو سیکٹر میں لاگت کم کر کے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

 نئی پالیسی کے تحت آٹو سیکٹر پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت مختلف مراحل میں ڈیوٹیز میں کمی کی جائے گی تاکہ درآمدی اور مقامی سطح پر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آ سکے۔

پالیسی مسودے میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ اسی طرح ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور ان پر سیلز ٹیکس کم کر کے 9 فیصد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات پر منڈلاتے خطرات،امریکا کی وارننگ کے بعد یو اے ای میں ہائی الرٹ، صورتحال سنگین

آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد اور اسمبلڈ یونٹس پر 10 فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سی کے ڈی (CKD) کٹس پر 5 سے 10 فیصد تک ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بائیک رکشوں اور دیگر برقی گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے استثنیٰ دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پالیسی کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کو درآمدی مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ایوریج ٹیرف کو 6 فیصد سے کم رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ پیٹرول پر چلنے والی مکمل تیار درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔

حکومتی منصوبے کے تحت آٹو سیکٹر کو دی جانے والی مراعات کو بتدریج نارمل ریگولیٹری نظام میں لانے کا بھی پلان بنایا گیا ہے، تاہم ابتدائی مرحلے میں عوام کو گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی قیمتوں میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles