متحدہ عرب امارات پر منڈلاتے خطرات،امریکا کی وارننگ کے بعد یو اے ای میں ہائی الرٹ، صورتحال سنگین

متحدہ عرب امارات پر منڈلاتے خطرات،امریکا کی وارننگ کے بعد یو اے ای میں ہائی الرٹ، صورتحال سنگین

ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے نے ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشن صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہیں۔

سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بھی یہی ہدایات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر حکام کی جانب سے پناہ لینے یا نقل مکانی کی ہدایت دی جائے تو اس پر فوری عمل کیا جائے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حالات پر گہری نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں بڑی پیش رفت سے متعلق آگاہ کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے لیے جاری سفری ہدایات بدستور درجہ تین (Level 3) پر برقرار ہیں جس کا مطلب ہے کہ امریکی شہری اپنے سفر پر نظرثانی کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بیان کے مطابق ابوظہبی میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یہ الرٹ خطے میں جاری جغرافیائی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتا ہے جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں

editor

Related Articles