بھارتی فوج کی بھرتی میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل، میجر جنرل سمیت 20 افسران کا کورٹ مارشل

بھارتی فوج کی بھرتی میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل، میجر جنرل سمیت 20 افسران کا کورٹ مارشل

بھارتی فوج کی بھرتی کے عمل میں  بدعنوانی کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کے بعد ایک میجر جنرل سمیت 20 فوجی افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ معاملہ ایس ایس بی کپور تھلہ بھرتی اسکینڈل سے متعلق بتایا جا رہا ہے جس نے بھارتی فوج کے  بھرتی کے نظام کی شفافیت اور ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھرتی کے دوران ایسے امیدواروں کو کامیاب قرار دلوانے کے لیے بھاری رشوت لی گئی جو طبی معائنے میں نااہل قرار دیے جا چکے تھے۔  ہر امیدوار سے مبینہ طور پر 50 ہزار بھارتی روپے سے لے کر 10 لاکھ بھارتی روپے تک وصول کیے گئے تاکہ انہیں میڈیکل بنیادوں پر مسترد ہونے کے باوجود کلیئر کرایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارتی باوردی افراد جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا حصہ بننے لگے، عسکری سسٹم کی نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس کا بھانڈا پھوٹ گیا

اس معاملے میں ایک جوان کا کردار بھی سامنے آیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسترد کیے گئے امیدواروں کی فہرستیں محفوظ رکھتا تھا اور انہی افراد کو غیر قانونی سہولت فراہم کرنے کے لیے رابطوں کا ذریعہ بنتا تھا۔ مبینہ طور پر انہی فہرستوں کی مدد سے ایسے امیدواروں کی نشاندہی کی جاتی تھی جنہیں رقم کے عوض بھرتی کے عمل میں آگے بڑھایا جا سکتا تھا۔

تحقیقات کے دوران مالی لین دین کے شواہد بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ادائیگیوں کا سراغ ڈیجیٹل ذرائع سے لگایا گیا، جن میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور یو پی آئی کے ذریعے کی جانے والی رقوم کی منتقلی شامل ہے۔ مزید یہ کہ بعض ادائیگیاں مبینہ طور پر ملزمان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں جس سے تحقیقات کے دوران  اہم شواہد حاصل ہوئے۔اس اسکینڈل کو فوجی بھرتی کے نظام میں اعتماد کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles