راولاکوٹ کالعدم ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر براہِ راست فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

راولاکوٹ کالعدم  ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں کی جانب سے  پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر براہِ راست فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

  ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں موجود مسلح جتھوں کے لوگ سکیورٹی اداروں پر براہ راست فائرنگ کررہے ہیں ۔اس ویڈیو سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ دعوی بلکل غلط ثابت ہو گیا کے وہ لوگ نہتے ہیں اور ان کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں جبکہ کالعدم عوامی ایکشن میں اسلحہ سے لیس جتھے موجود نہیں جو سکیورٹی فورسز اور پولیس پر فائرنگ کر رہے ہیں جوسنگین جرم ہےجس کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ، پولیس کی فلیگ مارچ پارٹی پرکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ، کلاشنکوف کی 7.62 ایم ایم گولیوں سے بکتر بند گاڑی کو نقصان 

ادھر سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، فائرنگ کے واقعات اور ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے جتھوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

اس سے قبل بھی ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے معمول کے گشت پر مامور پولیس کی فلیگ مارچ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی،اس حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے بکتر بند گاڑی کی مضبوطی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

editor

Related Articles