دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری ، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری ، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

دنیا بھر میں پاسپورٹس کی طاقت کا تعین کرنے والی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کی سفری سہولیات اور ویزا فری رسائی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

تازہ فہرست کے مطابق سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہو رہا ہے اور اس بار چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ رسائی ہے۔

فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر جاپان ، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر موجود ہیں ، جہاں کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔

اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک رسائی کے ساتھ نمایاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم اعلان

رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ کی طاقت کے لحاظ سے سرفہرست ہیں، جبکہ یورپی یونین کا اوسط 183 ممالک تک ویزا فری رسائی بنتا ہے، جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔

دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے، جہاں کے شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں ،  اس کے بعد شام دوسرے، عراق تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ماہرین کے مطابق کمزور پاسپورٹس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، جنگی حالات، سیکیورٹی خدشات اور ہجرت کے بڑھتے رجحانات شامل ہیں، جو کسی بھی ملک کے شہریوں کی عالمی نقل و حرکت کو متاثر کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی طاقت کسی ملک کی سفارتی حیثیت، معاشی استحکام اور عالمی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ مضبوط پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کے شہریوں کو عالمی سطح پر زیادہ سفری آزادی حاصل ہوتی ہے۔

editor

Related Articles